یہ بات یہ تبسم یہ ناز یہ نگاہیں
آخر تم ہی بتاؤ کیونکر نہ تم کو چاہیں
اب سر اٹھا کے میں نے شکوؤں سے ہاتھ اٹھایا
مرجاؤں گا ستم گر نیچی نہ کر نگاہیں
Ú©Ú†Ú¾ Ú¯Ù„ ہی سے نہیں ہے روØ+ نمو Ú©Ùˆ رغبت
گردن میں خار کی بھی ڈالے ہوئے ہے بانہیں
اللہ ری دل فریبی جلووں کے بانکپن کی
Ù…Ø+فل میں وہ جو آئے کج ہوگئیں کلاہیں
یہ بزم جوش کس کے جلووں کی رہ گزر ہے
ہر ذرے میں ہیں غلطاں اٹھتی ہوئی نگاہیں
(جوش ملیØ+ آبادی)


Ghazal2B05 12 14 - یہ بات یہ تبسم یہ ناز یہ نگاہیں